• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ میں اضافے سے سندھ کو 200 ارب روپے ملے،فردوس نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کہ وفاقی بجٹ میں اضافہ ہوا جسکی وجہ سے سندھ کو دوسو ارب روپے ملے،اگر حکومت سندھ کو یہ پیسے پسند نہیں تو واپس کردے،یہ بات انہوں نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے،فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ آج سندھ کا نوحہ سنایا جائے گا جس میں لوگ کہیں گے ہائے مراد،انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ صوبے کو پیسہ کم ملا ہے اور کتنے پیسے لوگے،انہوں نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ کی گرانٹ سے بھی انکو پیسہ ملا ہے،سندھ اسمبلی کو سب جیل قرار دینے کے بعد ہوسکتا ہے پوری کابینہ اسمبلی میں رہنا شروع کردے،انہوں نے کہاکہ تم ڈھائی گھنٹے تقریر کرتے ہو میں پانچ گھنٹے کرسکتا ہوں،انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ سیلز ٹیکس اسلام آباد میں جمع ہوگا،انہوں نے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنا رویہ ٹھیک کرلو میں تمہیں سلام کروں گا،ورنہ ایسے ہی ٹارگٹ کرتا رہوں گا،انہوں نے کہاکہ مریم نواز جتنے چاہے میچ فکس کرلیں میرے کپتان نے کہا ہے کہ جو لوٹے گا وہ نہیں چھوٹے گا۔

تازہ ترین