• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوبل بی ایچ بی ڈی نے بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کو رکن تسلیم کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی ادارے گلوبل اوپن بائیوڈائی ورسٹی اینڈ ہیلتھ بگ ڈیٹا الائینس (بی ایچ بی ڈی) نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کو بی ایچ بی ڈی کا بطور رکن تسلیم کرلیا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق معروف پاکستانی سائنسدان اور آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کو اُن کی سائنس کے میدان میں غیر معمولی علمی و تحقیقی خدمات کے اعتراف میں متعلقہ بین الاقوامی ادارے کا نمائندہ تسلیم کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گلوبل بی ایچ بی ڈی الائینس کا 14 اکتوبر2018ء میں بیجنگ شہر میں آغاز ہوا ہے، جس میں پاکسان، سعودی عرب، تھائی لینڈ، روس، سنگاپور اور امریکہ کے نمائندگان نے شرکت کی تھی۔ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد ایم عراقی اور ڈاکٹر عطا الرحمن نے پروفیسر اقبال چوہدری کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

تازہ ترین