• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہو گا، 105 یونین کونسلوں میں انتظامات مکمل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنرکراچی افتخار شالوانی کی صدارت میںان کے دفتر میں انسداد پولیو کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ17جون سے انسداد پولیو مہم شروع ہوگی مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مہم 23 جون تک جاری رہے گی ۔ جس میں 15لاکھ سے زاید بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم 105 یونین کونسلوں میں بیک وقت شروع کی جارہی ہے ، سات ہزار سے زائد پولیو ورکرز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ کمشنر نے کہا کہ کمیونٹی کے رہنمائوں کا تعاون حاصل کر نے پر توجہ دی جائے۔

تازہ ترین