• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلوماتی اور ذہانت پر مبنی مقابلے میں پاکستانی طلبا کی کامیابی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لندن میں ورلڈ میموری سپورٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 2019کی یوکے اوپن چیمپئن شپ میں انسٹیٹیوٹ آف ہیومن میموری ڈیولپمنٹ پاکستان کے تربیت یافتہ طلباء نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکے چیمپئن شپ 2019میں فتح حاصل کرلی۔ لندن میں منعقد ہونے والے تعلیمی، معلوماتی اور ذہانت پر مبنی مقابلے سپیڈ ریڈنگ، مائنڈمیپنگ اور میموری ڈیولپمنٹ پر مشتمل تھے۔ یوکے چیمپئن شپ میں شریک پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کسازہرا، نبیل حسن اور ثانیہ عالم نے دنیا بھر سے مقابلے میں شریک اپنے حریف مدمقابل ٹیموں پر فتح حاصل کی، کسازہرا نے مقابلے میں گولڈ میڈل اور سلور میڈل کے ساتھ ساتھ گولڈ پوزیشن حاصل کی جبکہ نبیل حسن مجموعی طورپر برونز میڈل کے ساتھ گولڈ پوزیشن لے کر یوکے اوپن جونیئر چیمپئن 2019قرار پائے علاوہ ازیں پاکستان میں سپر لرننگ ایکسپرٹ ثانیہ عالم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے لیول 3آربیٹر حاصل کرلیا۔

تازہ ترین