• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی با اعتماد پریس سیکرٹری نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، سارا سینڈرز مستعفی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بااعتماد ساتھی اور وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سارا ایک جنگجو اور مخلص ترجمان رہی ہیں جس نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اب وہ جون کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست آرکنساس منتقل ہو جائیں گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے والی سارا سینڈرز نے بھرائی اور کپکپاتی ہوئی آواز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی آبائی ریاست میں وقت گزارنے کی خواہش مند ہیں اور اسی لیے مستعفی ہورہی ہیں تاہم آنکھوں سے چھلکتے آنسو ان کے الفاظ سے میل نہیں کھا رہے تھے۔ صدر ٹرمپ نے سارا سینڈرز کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تاہم انہوں نے سارا سینڈرز کو اہم شخص اور نہایت نفیس خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جنگجو ہیں، ہم سب جنگجو ہیں، ہمیں اہداف کے حصول کے لیے جنگو بننا پڑتا ہے۔سارا سینڈرز نے جولائی 2017 میں وائٹ ہائوس کے اس وقت کے ترجمان شان اسپائسر کی جگہ لی تھی اور اس سے قبل سارا ڈپٹی پریس سیکرٹری کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی سب سے زیادہ بے باک اور وفادار حامی رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین