• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا :لینڈنگ کے دوران طیارہ پھسل گیا، متعدد مسافر زخمی

نیویارک(صباح نیوز)امریکا کے نیو یارک ایئر پورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہوکررن وے سے پھسل گیا جس کے باعث کئی مسافر معمولی زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ائیرپورٹ ایک گھنٹے تک بند رہا۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈینورسے 166مسافروں کو لانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 627 کو نیوجرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ٹائرنہ کھلنے کے سبب طیارے کا اگلا حصہ جزوی طور پر رن وے سے پھسل کر گھاس پر آگیا اور کئی مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا۔ حادثے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بندرہا جس کی وجہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاخیر کا شکارہوگئی ہیں۔ایف ایف اے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں ۔طیارہ پھسل گیا۔

تازہ ترین