• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنکیانگ میں حالیہ برسوں کے دوران زبردست ترقی ہوئی ہے، چینی اشاعتی ادارہ

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان کی سرحد کے ساتھ چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں حالیہ برسوں کے دوران زبردست ترقی ہوئی ہے۔ 2018ء میں یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 75؍ فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہاں کے شہریوں کی فی کس آمدنی 20؍ ہزار یو آن (2؍ ہزار 888؍ ڈالرز) تک جا پہنچی ہے۔ چین کے گلوبل ٹائمز اشاعت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد دہشت گردی کے انڈر سیکریٹری جنرل ولادیمیر وورونکوف نے یہاں کا دورہ کیا، حالانکہ کچھ مغربی ممالک نے اس پر اعتراض بھی کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جو ممالک سنکیانگ میں حقوق انسان کی خلاف ورزیوں پر واویلا مچا رہے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ حالیہ برسوں میں اس خطے میں کیا کچھ ہوا ہے اور کئی ناقد ممالک ایسے بھی ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں کہ سنکیانگ ہے کہاں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں فعال انسداد دہشت گردی مراکز اور ووکیشنل ایجوکیشن سینٹرز اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہاں انتہا پسندانہ سوچ کے حامل افراد خود کو کارآمد بنانے کا ہنر سیکھ رہے ہیں۔  

تازہ ترین