• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں زیر حراست تین ہزار سے زائد پاکستانیوں کی واپسی کیلئے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی) ترکی میں زیر حراست تین ہزار سے زیادہ غیر قانونی پاکستانی تارکین وطن کو پاکستان واپس لانے کیلئے حکومت نے ایک7رکنی ٹیم ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ایف آئی اے اور نادرا کے افسران شامل ہیں۔ ٹیم کے ارکان ترکی کے مختلف صوبوں میں واقع سنٹرز میں زیر حراست پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کیلئے ان کی شناخت سمیت تمام متعلقہ امور کا جائزہ لے گی اور ان کی شہریت کی جانچ پڑتال کے علاوہ اس بارے میں بھی تفصیلات حاصل کریگی کہ وہ پاکستان میں یا ترکی میں کسی جرائم میں ملوث تو نہیں۔ امکانی طور پر یہ ٹیم آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ترکی جائے گی۔
تازہ ترین