• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(کرائم رپورٹرسے)کیمپ جیل کے باہر موٹر سائیکلوں سواروں کی گاڑی پراندھادھندفائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ کیمپ جیل فیروز پور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی میں سوار افراد پرفائرنگ کر دی جسکے نیتجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ فائرنگ کی وجہ گاڑ ی بے قابو ہو کر میٹرو بس کے پلر سے جاٹکرائی جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ،ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ۔

تازہ ترین