• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج میں اہم تبادلے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدڈی جی آئی ایس آئی اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو کورکمانڈر گوجرانوالہ بنادیا گیا

راولپنڈی (نمائندہ جنگ / جنگ نیوز) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر اہم تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو تبدیل کرکے انہیں کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ فیض حمید آئی ایس آئی کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں، انہیں اپریل میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی،آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں انجینئر ان چیف ، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین