• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے کام نہیں کررہے اسی لئے اینکرپرسن کو تھپڑ مارا، فواد چوہدری

اسلام آباد (طاہر خلیل) اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ اس لیے مارا کیونکہ میں بہت سے اداروں میں گیا انصاف کیلئے لیکن کسی ادارے سے انصاف نہیں مل رہا، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنی حکومت میں اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں شکایت لے کر پیمرا گیا پھر ایف آئی اے گیا لیکن میری بات نہیں سنی گئی ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کو تھپڑ مارنے اور قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے اپنی شکایت متعلقہ ادارے تک پہچانا چاہیے تھی ۔ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ کسی ادارے کےکانوں پر جوں تک نہیںرینگی اور میری شکایت کا کوئی ازالہ نہیں ہوا اور بدقسمتی سے ادارے کام نہیں کر رہے ۔ہر روز لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔کوئی ادارہ فنکشنل ہے اور نہ ہی کام کر رہا ہے،آپ کے پاس دو ہی آپشن ہیںیاتو آپ خود سبق سکھا دیں یا پھر بے عزتی برداشت کرتے رہیں۔

تازہ ترین