• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقتصادی سلامتی کونسل قائم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (صالح ظافر) وفاقی حکومت نے ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی مقصد کیلئے ’’اقتصادی سلامتی کونسل‘‘ (ای ایس سی) قائم کی جائے گی جو معاشی مسائل سے نمٹنے کا کام کرے گی۔ الیکٹرانک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کونسل مین سویلین اور ملٹری قیادت شامل ہوگی اور اس کے سربراہ وزیراعظم عمران خان خود ہوں گے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سیکریٹری خزانہ کونسل ممبر ہوں گے۔ کونسل میں تین دیگر ارکان بھی شامل ہوں گے۔ ای ایس سی معاشی پالیسیوں، بین الاقوامی معاہدوں کو دیکھے گی۔ کونسل کے متعلق موقف معلوم کرنے کیلئے وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ سے شام دیر تک رابطے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان نجیب نے بھی موقف نہیں دیا حالانکہ انہیں اتوار کی شام پیغام بھیجا گیا تھا۔

تازہ ترین