• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی کا ’ردھم‘ آؤٹ تھا، کپتان تین اوورز بعد دوسرے باؤلر کو موقع دیتا، فردوس عاشق

کراچی(جنگ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بھی کرکٹ پر ماہرانہ تبصرہ کیا، سرکاری ٹی وی کی ورلڈکپ نشریات میں ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کا ردھم آؤٹ تھا، جب ردھم آؤٹ ہوا تو حسن علی کو تھوڑا وقفہ لینا چاہئے تھا، اس سے مسلسل باؤلنگ کروانا کپتان کا فیصلہ تھا، کپتان کو دیکھنا تھا کہ میرا باؤلر ردھم میں نہیں تو اس کو تین اوورز بعد تبدیل کر کے دوسرے باؤلر کو موقع دوں،شارٹ پچ گیندوں پر ان کی بہت پٹائی ہوئی، حسن علی ہمیشہ آف اسٹمپ پر جو شارٹ پچ دیتا ہے وہ اس کا ایڈوانٹیج ہے لیکن اس نے آج لیگ اسٹمپ پر شارٹ پچ دیں جو ہٹ ہوئیں اور چھکے چوکے لگے۔ یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے وہی کیا جس پر 2017ء میں وزیراعظم عمران خان خود تنقید کرچکے ہیں،عمران خان نے دو سال قبل مریم اورنگزیب کو کرکٹ پینل پر شامل کرنے پر تنقید کانشانہ بنایا تھا۔

تازہ ترین