• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے، طیب ایردوان

دوشنبے (نیوزایجنسی) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل ہونا چاہیے، پاک بھارت دیرینہ تنازع مذاکرات کے بعد ہی حل ہو سکتا ہے، القدس فلسطین کا دل ہے۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں عالمی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے بعد ہی حل ہو سکتا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دیرینہ تنازع ہے جس کا حل ناگزیر ہے۔امریکہ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے ترک صدر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم ہٹ دھرمیوں پر مبنی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دل ہے اور ہم اپنے مسلم ملک فلسطین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہمسائیہ ملک شام میں جنگ کے خاتمے اور استحکام کے قیام کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور داعش، وائے پی جی، پی کے کے سمیت دیگر تنظیموں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے جو شام کا مستقبل خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

تازہ ترین