• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ارب ڈالر قرضہ،ایشیائی ترقیاتی بنک ، پاکستان کے مذاکرات ،حتمی منظوری بورڈ آف ڈائر یکٹرز دیگا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کو مالی معاونت اور بجٹ سپورٹ کے لیے قرضے کے حجم کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا اس کی حتمی منظوری ایشیائی ترقیاتی بنک کا بورڈ آف ڈائر یکٹرز دے گا ، واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک اور پاکستان کے مابین ایک ارب ڈالر قرضے کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں ،ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کے بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں کےتوازن کے لیے مالی مدد فراہم کرے گا، ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق پاکستان کو مالی معاونت اور بجٹ سپورٹ کے لیے مذاکرات ہوئے تاہم پیکج کی حتمی منظوری ایشیائی ترقیاتی بنک کا بورڈ دے گا ، پاکستان کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے ہیں ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق مالی معاونت سے پاکستان کو مالیاتی استحکام اور مسابقت میں بہتری ہوگی ،ایشیائی ترقیاتی بنک کی پاکستان میں کنٹری ڈائر یکٹر ژائوہانگ ینگ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کے میکرو اکنامک اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں مدد کر کر سکتا ہے اس حوالے سے مذاکرات جاری ہیں لیکن مالی مدد کے حجم کا ابھی فیصلہ نہیں ہوااور بورڈ آف ڈائر یکٹرز اور اے ڈی بی کی انتظامیہ کی جانب سے منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائیگی ،معاشی استحکام سمیت ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تعاون کو وسیع کیا جا سکتا ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے مابین ایک ارب ڈالر مالی معاونت کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں ، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرضہ پانچ سے 8سال کے عرصے کے لیے فراہم کیا جائیگا۔
تازہ ترین