• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لاشیں ملنےکاسلسلہ بندنہ ہوا،اتوارکوبھی4برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے لاشیں بر آمد ہونے کا سلسلہ جاری ،اتوار کو بھی سوختہ اور تشدد شدہ سمیت 4افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں ، جبکہ فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق نیوٹائون تھانے کی حدود جیل چورنگی پل کے نیچے سے ایک شخص کی مسخ لاش ملی،جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا،پو لیس کے مطابق لاش مکمل طور جلی ہونے کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی شنا خت ہو سکےگی اورتفتیش ہو گی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی۔ زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی نمبر6 سیکٹر بی 51سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کیا، پویس کے مطابق مقتول کی شناخت 35سالہ دانش حیدرولد حیدر علی کے نام سے ہوئی ہے جو لانڈھی نمبر ایک ایریا ون ڈی مکان نمبر 3 کا رہائشی تھا،جس کے سر پرگولی مار کرقتل کیا گیا اور ملزمان لاش مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہوگئے ،پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتول جرائم پیشہ تھا اور اس کے خلاف گلبر گ، کورنگی اورقائد آباد سمیت 5مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کو اسکے ساتھیوں نے مال کے بٹوارے کے تنازع پر قتل کیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔ سچل تھانے کی حدود گلزار ہجری سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے پولیس نے عباسی اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق اس کی شناخت 55سالہ محمد آدم ولد محمد یعقوب کے نام سے ہوئی ہےاور وہ اسی علاقے کا رہائشی تھا ،جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لاش کم از کم 4روز پرانی ہے اور وجہ موت بھی پراسرار ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعدمعلوم ہو گی۔مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ ٹائون نمبر 2مل ایریا گلی نمبر 2میں مکان سے ایک شخص کی تشدد زدہ2 روز پرانی لاش ملی، جسے پولیس نے عباسی اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45سالہ محمد صدیق ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے اور اسکے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں تاہم وجہ موت پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو گی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔لانڈھی تھا نے کی حدود لیبر اسکوائر گلی نمبر 4میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں علیمہ نامی خاتون زخمی ہوگئی،جسے جنا ح اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین