• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پانی کی شدید قلت،تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آنیکاخدشہ، ارسا

اسلام آباد (این این آئی)ارسا نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آنے کاخدشہ۔ارسا کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت میں اچانک غیر معمولی کمی کے باعث برف کا پگھلاؤ رک گیا، دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں کمی واقع ہوئی ہے اور تربیلا ڈیم خشک ہونے کے قریب ہے، دریائے سندھ میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک کم ہوگئی ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 40 ہزار کیوسک رہ گیا ہے۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر پانی کی یہی صورتحال رہی تو 48 گھنٹوں میں تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر آجائے گا۔ تاہم اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ہے،اس وقت منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج 45 ہزار کیوسک سے بڑھا کر 85 ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ کو منگلا سے 40 ہزار کیوسک پانی دیا جارہا ہے۔
تازہ ترین