• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینی کینال کھولنے کا سخت نوٹس، تمام عملہ معطل،تحقیقات کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر آبپاشی سید ناصر حسین شاہ نے رینی کینال کھولنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رینی کینال پر تعینات تمام عملے کو فوری طور پر معطل کرکے اعلیٰ سطح تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے تحقیقاتی رپورٹ میں رینی کینال کھولنے کے ذمہ دار واپڈا حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری آبپاشی سندھ کو فوری طور پرذمے داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔ سینئر وزیر نے کہا ہے کہ رینی کینال کو کھولنا سندھ کو بنجر کرنے کے مترادف ہے اور اس موقع پر کھولنا گویا سازش سے کم نہیں ہے۔ سندھ کو پہلے ہی چالیس فیصد سے زائد پانی کی کمی کا سامنہ ہے۔ رینی کینال سندھ میں موسلادھار بارشوں اور سیلابی صورتحال میں کھولا جاتا ہے۔ اس صورتحال میں رینی کینال کو کھولنا سندھ کا پانی چوری کرنے کے مترادف ہے۔ وزیر آبپاشی نے رینی کینال کھولنے پر چیف انجنئر گڈو بیراج کی جانب سے غفلت، کوتاہی اور لاپروائی پر سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ رینی کینال کھولنے پر ناصرف واپڈاحکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جارہی ہے بلکہ محکمہ آبپاشی کے غفلت کے مرتکب ذمے دار افراد کے خلاف بھی محکمہ جاتی تحقیقات جاری ہے۔
تازہ ترین