• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں چھٹی کے دن بھی لوڈشیڈنگ اور مختلف خرابیوں سے بجلی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں اتوار کو چھٹی کے باوجود لوڈشیڈنگ اور مختلف خرابیوں کے باعث بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا بعض علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے میں لوگوں کو پریشانی رہی شدیدگرم موسم میں بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگ پریشان رہے گلستان جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن، لیاری میٹروول سائٹ، بلدیہ ٹاؤن، شیرشاہ، ہاکس بے کے مختلف گوٹھ، مچھرکالونی، بہارکالونی، آگرہ تاج کالونی، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، محمودآباد، اعظم بستی، منظورکالونی، بھٹائی آباد ، پہلوان گوٹھ، اسکیم 33 کی مختلف آبادیاں ، ریڑھی گوٹھ لانڈھی،فیڈرل بی ایریا اور بعض دیگر علاقوں سے بجلی کی سپلائی متاثر رہنے کی اطلاعات ملیں خاص کر رات کو بجلی نہ ہونے سے شہریوں کی نیندپوری نہیں ہوپاتی۔
تازہ ترین