• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 افراد مارنے والوں کو کیفر کردار پہنچائیں گے،سوڈانی جنرل

کراچی(نیوزڈیسک)سوڈانی جنرل محمد حمدان نے مظاہرین کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 100 افراد کو ہلاک کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ جرم کے مرتکب افراد کو پھانسی کا تختہ بھجوایا جائے گا اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، دوسری جانب سابق صدر عمرالبشیر کو ان کی معزولی کے بعد پہلی بار عوام کےسامنے لایا گیا اور انہیں اینٹی کرپشن کورٹ میں پیش کیاگیا جہاں انہیں الزامات پڑھ کر سنائے گئے،عمر البشیر نے اپنی روایتی پگڑی باندھ رکھی تھی۔
تازہ ترین