• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجیریامیںمسلح افراد نے 34 افراد کو ہلاک کردیا

کراچی (نیوزڈیسک)نائیجیریا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 34 افراد کو ہلاک کردیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے شمال مغربی حصے میں زمفارا کے علاقے میں جمعے کی شب مسلح افراد نے ایک گائوں پر حملہ کیا اور اس دوران 34 افراد کو قتل کردیا ،رات گئے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے ۔
تازہ ترین