• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بنوں ( آن لائن ) بنوں میرانشاہ روڈ پر آرمی کی گاڑی کو حادثہ،4اہلکار زخمی ہو گئے، فوجیوں کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی، زخمیوں کو علاج کیلئے ملٹری کمبائنڈ اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق ہینو ٹرک بنوں سے میرانشاہ جا رہی تھی کہ راستے میں مخالف سمت یعنی میرانشاہ سے آ نے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی کیساتھ سید گی چیک پوسٹ کے مقام پر ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق ہینو ٹرک میرانشاہ جبکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی میرانشاہ سے بنوں آ رہی تھی ۔
تازہ ترین