• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت میچ‘کرکٹ شائق گھوڑے پر سوار ہوکر اسٹیڈیم پہنچ گیا

کراچی(نیوزڈیسک)پاک بھارت میچ‘ کرکٹ شائق گھوڑے پر سوار ہوکر اسٹیڈیم پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق،ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مابین گزشتہ روز کھیلا گیا ، جسے دیکھنے کے لیے ایک پاکستانی کرکٹ شائق گھوڑے پر سوار ہوکر اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم آگیا جس پر آئی سی سی نے اس شخص کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ دیکھنے آنے کے لیے یہ سب سے بہترین طریقہ ہے۔یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ فوری طور پر 44ہزار مرتبہ دیکھی گئی جس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔جب کہ اسے 1400 بار ری ٹوئٹ کیا گیا اور 5200لائکس کیے گئے۔  

تازہ ترین