• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رات گئے لیاقت آباد میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رات گئے لیاقت آباد میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ اس کاساتھی فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آبا د تھانے کی حدود لیاقت آباد ڈاکخانہ مین چو ک پر شہری کی فائرنگ سےمبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا،جس کی لاش کو پولیس نے عباسی اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عامر ولد حنیف کے نام سے ہوئی جو سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا،جبکہ موقع سے اس کا ساتھی فرار ہوگیا،ہلاک ملزم اور فرار ہونے والا اس کا ساتھی بلال نامی شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ بلال نے اپنی پستول سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکو عامر موقع پرہلاک ہوگیا، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔
تازہ ترین