• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاریاں دیتے رہیں گے ملک پرآنچ نہیں آنے دینگے،پیپلز پارٹی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین نے ہمیشہ ملک اورقوم کی خاطر قربانیاں دی ہیں افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک سے انتقامی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا فریال تالپور کو صرف اور صرف آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ہونے کے ناطے سے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ نیب ابھی تک بھی ان کے خلاف کورٹ میں کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے دراصل فریال تالپور کو گرفتار کرکے عمران خان پیپلز پارٹی کی قیادت پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ بجٹ منظور ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان گرفتاریاں دیتے رہیں گے لیکن ملک اور آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور اپنی پر امن سیاسی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین