• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنگالی مرکزصحت جلد عوام کیلئے کھول دیاجائیگا،ڈی جی ہیلتھ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹونے پنگالی بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا ۔ اہل علاقہ نے استقبالیہ کیا ۔گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر شعیب گرمانی نے ڈیفنس میں پنگالی بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پنگالی میں قائم بنیادی مرکز صحت اہل علاقہ کے لیے جلد کھول دیا جائے گا ۔
تازہ ترین