• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ اقبال ٹائون میں سیوریج منصوبے کاافتتاح

لاہور(اکنامک رپورٹر) وزیر ہاؤسنگ میاں محمو د الرشید نے عمر بلاک علامہ اقبال ٹاؤن میں سیوریج منصوبے کا افتتاح کیا - عمر بلاک سے بھیکے وال پنڈ تک اس سیوریج منصوبے پر ساڑھے 4 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ یہ اگلے 6 ماہ میں مکمل کرلیاجائے گا - میاں محمود الرشید نے اس ضمن میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دس سال سے اس علاقے کو نظرانداز کیاجارہاتھا او رواٹر سپلائی لائن میں گندے پانی کی آمیزش سے عوام میں بیماریاں پھیل رہی تھیں - اس منصوبے کی تکمیل سے عمر بلاک، نظام بلاک، بھیکھے وال پنڈ اور ملحقہ علاقو ں کی 40 ہزار سے زائد آبادی مستفید ہوگی -
تازہ ترین