• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن اور حکومتی شخصیات کا یکساں احتساب ہونا چاہئے،صاحبزادہ حامدر ضا

لاہور(خبر نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی شخصیات کا یکساں احتساب ہونا چاہئے۔ الزام اور انتقام کی سیاست ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ گالی اور گولی کو سیاست سے خارج کرنا ہو گا۔ پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ہونے والا احتساب انتشار کا سبب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میثاق جمہوریت طے کرنے کے لئے مل بیٹھے۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین