• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ’’ آئل پیٹنگ ورکشاپ ‘‘ کا انعقاد آج سے 21جون تک ہوگا۔ جس کا آغاز سہ پہر 3بجے الحمرا آرٹ گیلری میں کیا جائے گا۔ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر راحت نوید مسعود شرکت کریں گی ۔اس موقع پر وہ نوجوان مصوروں کے ساتھ اپنے تجربات اور مشاہدات بھی شیئر کریں گی۔ ورکشاپ میں شرکت کے لئے 25نوجوان رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ورکشاپ میں اپنے شعبہ میں بے حد تجربہ رکھنے والے اساتذہ کرام 15تا30سال کے نوجوان مصوروں کو تربیت دیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے اس حوالے سے کہاکہ ہمارا نوجوان مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے ۔
تازہ ترین