• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی،شاہ اویس نورانی

لاہور(خبر نگار) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول کی ملاقات خوش آئند ہے۔ حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے۔ حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی۔ احتساب انتقام بن چکا ہے۔ سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ قوم کا نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ اب حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا۔ وکلا تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ حکومت نے خود احتجاجی تحریک کا ماحول بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مرکزی و صوبائی راہنماؤں نے شرکت کی۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ ناکام، نااہل اور نالائق حکومت نے نو ماہ کے دوران اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کا جعلی بت ٹوٹ چکا ہے۔
تازہ ترین