• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمر کیمپ چلانے والے پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نے سمر کیمپس کے نام پر طلبا وطالبات کو موسم گرما کی تعطیلات سے محروم کرنیوالے پرائیویٹ سکولز کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ای اوایجوکیشن شمشیر احمد خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ۔ پیسے کے لالچ میں نجی سکولز مالکان کو طلباو طالبات کو پریشان ور شدید گرمی میں تعطیلات سے محروم کرنے نہیں دیاجائے گا ۔ طلبااور ان کے والدین اور شہری سمر کیمپ لگانیوالے نجی سکولوں کے متعلق ایجوکیشن اتھارٹی کو آگاہ کریں ۔ فوری ایکشن لیاجائے گا اور سمر کیمپ لگانیوالے سکولزکو جرمانہ اور رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی۔
تازہ ترین