• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کی پلاننگ برانچ نقشہ فیس سمیت دیگر وصولیوں میں ناکام

ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کی پلاننگ برانچ کا نقشہ فیس سمیت دیگر وصولیوں کی مد میں ٹارگٹ پورا نہ ہوسکا ہے، ایم او پی چوہدری اشرف نے کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے ٹارگٹ پورا نہ کرنیوالے بلڈنگ انسپکٹرز کی رپورٹ بھجوا دی ہے تاکہ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ پلاننگ برانچ کے بلڈنگ انسپکٹرز کو یونین کونسل کے لحاظ سے علیحدہ علیحدہ ٹارگٹ دیئے گئے تھے جس پر بلڈنگ انسپکٹر معین اور سیف الرحمن نے ٹارگٹ سے زائد ریکوری کر لی ہے جبکہ دیگر بلڈنگ انسپکٹرز نے ریکوری سے 50فیصد تک کم ریکوری کی ہے ، میونسپل کارپوریشن کے ایم او پی چوہدری اشرف نے ٹارگٹ پورا نہ کرنے والے بلڈنگ انسپکٹرز کے خلاف کاروائی کیلئے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کو رپورٹ بھجوا دی ہے۔
تازہ ترین