• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد مکتب کو ختم کرکے پرائمری سکولوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں قائم مسجد مکتب سکولوں کو ختم کرکے ان کو ریگولر پرائمری سکولوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مذکورہ مسجد مکتب سکول اس وقت ملتان سمیت صوبہ کے14اضلاع میں کام کررہے ہیں۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے مذکورہ اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ مسجد مکتب سکول مختلف وجوہات کی بنا پر کوالٹی ایجوکیشن دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔زیاد ہ ترمسجد مکتب سکول میں صرف ایک سکول ٹیچر اور ایک پیش امام تعینات ہوتا ہے۔تمام مسجد مکتب سکولوں میں صرف تیسری جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے ۔دیگر ریگولر سکولوں کی طرح ان کا بجٹ مختص نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ان کی افادیت کم ہوتی جارہی ہے لہذاء ان تمام سکولوں کو ریگولر پرائمری سکولوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام متعلقہ سی ای اوز ایجوکیشن اپنے اضلاع میں قائم مسجد مکتب سکولوں بار ے تمام کوائف اور ان کی تعداد کی رپورٹ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کو ارسال کریں۔دریں اثناء اس حوالے سے رابطہ کرنے پرسی ای ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان نے بتایا کہ ضلع ملتان میں اس وقت 22مسجد مکتب سکول کام کررہے ہیں جن کوجلد ہیریگولر پرائری سکولوں میں تبدیل کردیا جائےگا۔
تازہ ترین