• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

185یونین کونسلوں کے اکاونٹس میں 6کروڑ 20لاکھ کے فنڈز موجود

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کی 185یونین کونسلوں کے بینک اکاؤنٹس میں 6کروڑ 20لاکھ روپے فنڈز موجود ہیں۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام یونین کونسلوں کے بینک اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹ پنجاب حکومت کو ارسال کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تمام یونین کونسل انتظامیہ کو بینک اکاؤنٹس بینک آف پنجاب میں رکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کے بعد پنجاب حکومت نے یونین کونسلوں میں موجود فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ رپورٹ کے مطابق ضلع ملتان کی 185یونین کونسلوں کے بینک اکاؤنٹس میں 6کروڑ 20لاکھ روپے فنڈز موجود ہیں۔
تازہ ترین