• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیاس وارثی کا قتل سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘بی یوجے

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے حیدرآباد میںصحافی الیاس وارثی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ گھر کے اندر گھس کر ایک صحافی کا قتل سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سولات کو جنم دے رہا ہے حکومت فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری اور قتل کے پس پردہ محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے تاکہ شہید صحافی کے لواحقین کو انصاف مل سکے ،بی یو جےنے کہا کہ بلوچستان میں 40 سے زائد صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کر کے قتل کیا گیا جس کا ایک بھی قاتل آج تک نہیں پکڑا گیا اور نہ ہی کسی قاتل کی نشاندہی ہوسکی کوئٹہ میں ارشاد مستوئی کو دن دہاڑے انکے آفس میں دو ساتھیوں سمیت شہید کیا گیا آج ایک بار الیاس وارثی کو اسکے گھر میں گھس کر شہید کیا گیا کوئی بھی صحافی نہ گھر ، نہ دفتر اور نہ ہی فیلڈ میں محفوظ ہے،جس کی وجہ سے صحافیوں میں احساس عدم تحفظ بڑھ رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ آزادی صحافت اور صحافیوں کا تحفظ صوبائی اور مرکزی حکومت کے ترجیحات میں شامل نہیں اسلئے صحافیوں کو قتل کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے مطالبہ کیا کہ سندھ ، بلوچستان اور وفاقی حکومت فوری طور پر بلوچستان کے شہید صحافیوں سمیت الیاس وارثی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اقدامات اٹھائیں۔
تازہ ترین