• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ناموس رسالت اورناموس صحابہ کیخلاف سازشیں کررہے ہیں،جمعیت

کوئٹہ (آئی این پی) جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی سنجیدہ سیاست نے عمران خان نیازی کی ملک اوراسلام دشمن پالیسیوں کو قوم کے سامنے عیاں کر دیا ، ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں نے ناموس رسالت اورناموس صحابہ کیخلاف سازشیں شروع کرر کھی ہیں، ایک طرف ریاست مدینہ کے قیام کی رٹ لگا رہے ہیں دوسری طرف حکمران قادیانیوں کے ترجمان اور آلہ کار بن گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ضلع کوئٹہ کے کنوینر مولانا خورشید احمد ،ضلعی معاونین حافظ حلیم شاہ، سرور خان درانی حافظ مجیب الرحمن ملاخیل،مولانا محمد ہاشم خیشکی،مولاناعزیزاللہ اغبرگ،حافظ عبدالقادر،مولانا علی محمد مہترزئی، مولانا محمد عثمان پر کانی،مولانا محمد ایوب ایوبی،حاجی قاسم خان خلجی ،مولانا عبد الولی، مفتی عبدالسلام رئیسانی،مولانا حکیم حبیب اللہ،حاجی بشیر احمد کاکڑ ،چوہدری محمد عاطف،حافظ خلیل احمد سا رنگزئی،مولانا جمال الدین حقانی، حافظ عبدالغنی شہزاد،حافظ دوست محمد،حافظ تاج الدین،حاجی نعمت اللہ ملا خیل،حافظ بلال ناصر،مولانا الطاف شاہ،مولانا مسعود احمد،میر فاروق لا نگو،مولانا فیض محمد فیضان،مولانا ضیا الرحمن فاروقی،مولانا عبد البا قی،مولانا حزب اللہ ملکیار،مفتی احسان الحق حقانی،مولانا ابوبکر،حافظ شبیر احمد مدنی، میر سرفراز احمد شاہوانی، ظفر اللہ کاکڑ،حافظ فضل محمد،سید احمد شاہ اور سالارعلائوالدین نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کے اندر و باہر عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ و سلم اور ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، جمعیت علمائے اسلام کے ارکان قومی اسمبلی نے جس جرات اور بہادر ی کے ساتھ، پارلیمنٹ کے اندر ناموس صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے دفاع کیلئے آواز بلند کی ہے یہ امت مسلمہ کی آواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے قوم سے ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ووٹ حاصل کئے لیکن بدقسمتی سے آج نئے پاکستان میں ناموس رسالت صلی اللہ علیہ و سلم اور ناموس صحابہ کرام پر10 ماہ سے قادیانی نواز حکومت حملہ آور ہے تحریک انصاف ناموس رسالت ؐاور ناموس صحابہ ؓکی دشمن قوتوں کو لگام دینے کی بجائے حکمران جماعت تحریک انصاف قادیانیوں کی سرگرمیوں کی پشت پناہی کرنے کی خطرناک سازشوں میں مصروف ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سابق وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان فواد چوہدری کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں فیاض الحسن چوہان کی مولانا فضل الرحمن کے خلاف زبان دراز ی اور نازیبا الفاظ ناقابل برداشت ہیں۔ 
تازہ ترین