• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانا بس اڈہ اور بلدیہ پلازہ میں زائد پارکنگ فیس قبول نہیں،اے این پی

کوئٹہ(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے نائب صدر عین الدین ترین،صحبت خان کاکڑ،زمان کاکڑ،عبدالعزیز کاکڑ اور ندیم کاسی نے کہا ہے کہ پرانا بس اڈہ اور بلدیہ پلازہ میں میٹرو پولیٹن کی جانب سے جو ریٹ دیئے گئے ہیں ان سے زیادہ قیمت وصول کی جارہا ہے جو عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے اگر ان کار پارکنگ میں زائد فیس لی گئی تو پھر عوامی نیشنل پارٹی سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی۔ ایک بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوامی مسائل پرخاموش نہیں رہے گی جس کیلئے ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے پرانا بس اڈہ اور بلدیہ پلازہ میں 24گھنٹے کیلئے 30روپے مقرر کیا ہے جبکہ وہاں کے متعلقہ ٹھیکیدار 24گھنٹے کے 100روپے وصول کررہے ہیں جو عوام کی دسترس سے باہر ہے اور حکومت جان بوجھ کر ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی اگر متعلقہ ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے جس کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔ عوامی نیشنل پارٹی عوام کی جماعت ہے جہاں بھی عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی وہاں ہم احتجاج کرینگے۔ فوری طور پر قیمتوں پرنظر ثانی کی جائے ۔
تازہ ترین