• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور فیروزپور روڈ کیمپ جیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فیروزپور روڈ پر کار میں سوار 6 افراد جا رہے تھے کہ کیمپ جیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے کار میں سوار 5 افراد عرفان، علی اظہر، ذیشان، عامر اور عزیر زخمی ہو گئے جبکہ علی اکبر نامی شخص جاں بحق ہو گیا، زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شیرا کوٹ کے رہائشی ہیں اور فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین