• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی ویلفیئر ہمارا فرض، وسائل بروئے کار لائے جائیں، آر پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے پولیس لائنز راولپنڈی کا اچانک دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات اور ملازمین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ آرپی او نے مختلف بیرکس، واش رومز کا بھی دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کو سراہتے ہوئے مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ پولیس افسران و ملازمین بالخصوص کانسٹیبلوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کو کسی قسم کی مشکل یا پریشانی پیش نہ آئے اور وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔ آرپی او نے کہاکہ پولیس کی ویلفیئر ہمارا فرض ہے جس کی ادائیگی کیلئے تمام موجود وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی تیمور خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راجہ طیفور اختر بھی موجود تھے۔ جنہوں نے آر پی او راولپنڈی کو ان کے احکامات پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین