• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی کے چھ سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری، 33اسامیاں تخلیق

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے ضلع راولپنڈی کے چھ سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔جن میں33 آسامیوں پیدا ہوئیں ہیں۔جن کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق چھ سکولوں میں تین پرائمری سکول ہیں جن کو ایلیمنٹری اور تین ایلیمنٹری ہیں جن کوہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے۔ ایلیمنٹری بننےوالوں سکول میں پندرہ آسامیاں پیدا ہوئی ہیں۔جن میں گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول موہری کٹھڑاں،گورنمنٹ گرلز سکول ڈھوک بدحال اور گورنمنٹ سکول مجاہد شامل ہیں۔ہائی سکول کا درجہ پانیوالے سکولوں میں اٹھارہ آسامیاں پیدا ہوئی ہیں۔جن میں گونمنٹ بوائز سکول میر گالا خالصہ، گورنمنٹ بوائز سکول ہراکہ بگا شیخاں اور گورنمنٹ گرلز سکول مہوٹہ موہڑہ شامل ہیں۔
تازہ ترین