• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ ، جائیداد تنازعہ پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق ،3بھائی زخمی

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ خزانہ کے علاقے خدرہ خیل بخشی پل میں جائیداد کے تنازعہ پر دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین بھائی شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے پولیس موقع پرپہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی خونریز تصادم کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پایا گیا پولیس نے دوطرفہ مقدمہ دج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز جائیداد کے تنازعہ پر دو گروپوںکا آمنا سامنا ہوا س دوران فائرنگ کے تبادلے میں فریق اول سے ملک کامران ولد ملک اسرار اور خالد ولد رضاخان جبکہ فریق دوئم سے تین بھائی فضل مولا ٗ صبغت اللہ اور شرافت شدید زخمی ہوگئے مجروحین کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ملک کامران اور خالد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مابین دو طرفہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
تازہ ترین