• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی تبدیلی قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے برپا ہوگی‘ کلیم اللہ

پشاور (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی این اے 28 کے یوتھ ونگ کے صدر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ 17جون سے 24جون تک گلوزئی پشاور میں فہم القرآن کلاسوں کا اجراء ہو رہا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکت کرکے قرآن و سنت کی تعلیمات سے مستفید ہوں گے۔ کلاسیں شیخ الحدیث مولانا ہدایت اللہ خان کی زیر نگرانی سات روز تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے برپا ہوگی جس کی آج شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو خود سمجھ کر دوسروں مسلمان بھائیوں کو بھی اس کی طرف راغب کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے ذریعے ہی ایک اسلامی فلاحی معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔ انہوں نے اہالیان علاقہ اور دوسرے مسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ مذکورہ درس و تدریس کی کلاسوں سے فائدہ اٹھا کر حقیقی مسلمان ہونے کا ثبوت دیں۔
تازہ ترین