• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، جھوٹ پی ٹی آئی کا شیوا نہیں، اشتیاق ارمڑ

پشاور ( نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، جھوٹ پر مبنی سیاست پی ٹی آئی نمائندوں کا شیوا نہیں ، ملک کو کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سے پاک کیا جا رہا ہے صوبائی بجٹ 2019-20عوامی امنگوں کا ترجمان ہو گا بجٹ میں صحت ، تعلیم ، غریبوں کے لئے انکم سپورٹ ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور جنگلی حیات کے لئے رقم میں اضافہ ہو گا اور یہ بجٹ ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ ہو گا اور عوام اس سے خوشحال اور مطمئن ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ارمڑ پایاں ، ارمڑ میانہ ، میاں گوجر ، چمکنی کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب صورت حال بدل چکی ہے اور کرپشن زدہ عناصر جیلوں سلاخوں کے پیچھے نظر آرہے ہیں جن سے لوٹی ہوئی قوم کی ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
تازہ ترین