• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی وزیر کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت

ایم این اے علی وزیر کو سخت سیکورٹی میں سیشن جج بنوں کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں انہیں 27 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

سیشن جج نے ایم این اےعلی وزیر کو اے ٹی سی کے جج کی چھٹی کی وجہ سے سیشن جج کے سامنے پیش کیا، سیشن جج بنوں نے علی وزیر کو دوبارہ27 جون کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ضلع کچہری کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا، علی وزیر پر میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملےکا مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملے کے الزام میں علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

تازہ ترین