• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شہزادہ ہیری نے اس سال اپنے 6ہفتے کے بیٹے آرچی مائونٹ بیٹن ونڈسر کے ساتھ پہلا ’’فادرز ڈے‘‘ منایا ۔


ہیری اور ان کی سابق امریکی اداکارہ اہلیہ ڈچز آف سسیکس مئی کے اوائل میں پیدا ہونے والے اپنے بیٹے کے ساتھ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ہیری نے شاہی گھرانے میں اپنے بیٹے کی آمد کے دو دن بعد ہی اپنے بیٹے کو اس کی والدہ میگھن کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کردیا تھا۔

اپنے بیٹے کا دنیا سے تعارف کراتے ہوئے شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ یہ ننھی سی جان ایسی ہے، جس پر جان بھی قربان کی جاسکتی ہے، آج میں خوشی کے مارے چاند پر پہنچا ہوا ہوں۔

ونڈسر کیسل میں آرچی کی پہلی فوٹو کال پر ہیری نے کہا تھا کہ والد بننا بڑی اہمیت کا حامل ہے، ابھی تو صرف ڈھائی، تین دن ہوئے ہیں لیکن ہم اس ننھی سی جان کی وجہ سے بہت خوش ہیں اور اب جیسے جیسے یہ بڑا ہوتا جائے گا، ہم اس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کریں گے۔ 

میگھن نے اس موقع پر اپنے شوہر اور بیٹے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز بات ہے کہ میرے پاس دنیا کے 2 بہترین افراد شوہر اور بیٹا موجود ہے، میں حقیقی معنوں میں بہت خوش ہوں۔

تازہ ترین