• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے بجٹ سپورٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں، اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بجٹ سپورٹ کے لیے مذاکرات جاری ہیں، بجٹ سپورٹ کا مقصد پاکستان کو منصوبوں کے لیے مدد اور پائیدار مالی استحکام کی فراہمی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی پاکستان کو بیرونی قرضوں اور ادائیگیوں میں توازن کے لیے مدد کر سکتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو میکرو اکنامک ، ادارہ جاتی اصلاحات اور معاشی استحکام کے لیے مدد دے سکتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کو ان مسائل پر پاکستان سے بات چیت پر خوشی ہے۔

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، حتمی فیصلے اور مالی مدد کا حجم طے ہونے پر اے ڈی بی بورڈ منظوری دے گا۔

تازہ ترین