ارجنٹائن کے سفیر عیوان ایوانسوچ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ہے ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
نیول چیف نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹائن کے سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ۔