آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیٹسمین شعیب ملک کی کارکردگی اور مستقبل پر سوالات ضرور اٹھ رہے ہیں لیکن پیر کی دوپہر جب پاکستانی ٹیم مانچسٹر سے لندن کے لئے روانہ ہوئی شعیب ملک ٹیم بس میں موجود نہیں تھے۔

شعیب ملک جو ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں سفر کیا۔

شعیب ملک کے علاوہ محمد حفیظ اور حارث سہیل بھی بس میں نہیں تھے۔ تینوں بیٹسمین اپنی فیملیز کے ساتھ الگ الگ سفر کررہے تھے۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے زخموں سے چور پاکستانی کرکٹ ٹیم پیر کو خاموشی سے مانچسٹر سے لندن روانہ ہوگئی ہے، جہاں اس کی اگلی منزل اتوار کو جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ ہے۔

پاکستانی بس کا ماحول افسرادہ رہا اور کئی کھلاڑی آپس میں بات چیت سے گریز کررہے تھے۔ سنیئر بیٹسمین شعیب ملک سب سے خاموش اور الگ تھلگ دکھائی دیئے۔

لارڈز میں ہونے والا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ پیر کو سفر کے بعد منگل اور بدھ کو بھی کھلاڑیوں کی کوئی مصروفیت نہیں ہے۔

پاکستانی کھلاڑیوں کو تین دن ریلکس رہنے اور مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں