• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینزکو اپنےحقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور ہے۔

تازہ ترین