• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوالی کا پہلا البم مہیش بھٹ نے ریلیز کروایا، حمزہ اکرم

قوال گھرانے کے ابھرتے ہوئے نوجوان حمزہ اکرم قوال نے نہایت قلیل عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں منوایا منوایا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوالی کا فن برصغیر میں پیدا ہوا اور پھر اسے دنیا بھر میں عروج ملا، میں نے روایتی قوالی کے ساتھ جدید موسیقی میں بھی ناپا اکیڈمی سے تعلیم حاصل کی، تاکہ مختلف ممالک میں قوالی کے فن کو فروغ دے سکوں۔

حمزہ کا کہنا تھا کہ صوفیانہ کلام اور قوالی آج کل فلموں اور ڈراموں میں بھی بے حد پسند کی جا رہی ہے۔ میں نے امریکا اور لندن میں قوالی کے ان گنت کنسرٹس کیے ہیں۔ اس موقع پر سامعین کی جانب سے غیر معمولی رسپانس ملتا ہے۔

قوالی کا پہلا البم مہیش بھٹ نے ریلیز کروایا، حمزہ اکرم
حمزہ اکرم قوال جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے۔

جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ اکرم قوال نے مزید بتایا کہ بھارت کی سب سے بڑی میوزک کمپنی ٹائم میوزک نے میرے دو البم ریلیز کیے ہیں، جبکہ بھارتی فلم ’’دل پردیسی ہو گیا‘‘ کا میوزک بھی دے چکا ہوں۔ بھارت میں مہیش بھٹ نے مجھے بہت پروموٹ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’’رنگریزہ‘‘ کی موسیقی بھی ترتیب دی، جس کا شاندار رسپانس ملا۔ حال ہی میں میں نے ایک صوفیانہ گیت ’’کیسا عشق‘‘ ریلیز کیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو امریکا کی مختلف ریاستوں کی دلکش لوکیشنز پر تیار کی گئی۔

ایک سوال کے جواب میں حمزہ اکرم قوال نے بتایا کہ قدرت نے مجھے کم عمری میں آدھی سے زیادہ دنیا دکھا دی ہے اور میں اپنے رب کا ہمیشہ شکر گزار رہتا ہوں۔ اپنے خاندان کی فنی روایات کو آگے بڑھا رہا ہوں۔

تازہ ترین